حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «تحف العقول» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
طُوبَى لِعَبْدٍ طَلَبَ اَلْآخِرَةَ وَ سَعَى لَهَا طُوبَى لِمَنْ لَمْ تُلْهِهِ اَلْأَمَانِيُّ اَلْكَاذِبَةُ
امام جعفر صادق علیه السلام نے فرمایا:
خوش قسمت ہے وہ شخص جو آخرت کی تلاش و کوشش میں ہے اور خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جو جھوٹے اور خالی خوابوں یا تمناؤں میں مشغول نہیں ہوتا۔
تحف العقول : ۳۰۱